Tickerاخبارشہر شہر سے

این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن: دس پریذائیڈنگ افسروں کی مشکوک لوکیشن ٹریس

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ضمنی الیکشن کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ڈیوٹی پر مامور دس پریذائیڈنگ افسروں کی مشکوک لوکیشن ٹریس کر لی گئی ہے۔

تفصیل کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کیس میں الیکشن کمیشن نے ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں اس دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائے گئے ریکارڈ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے حاصل لوکیشن جیو فینسنگ ریکارڈ میں 10 پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن مشکوک جگہ پر ٹریس ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران نے آر او آفس جانے کیلئے لمبا روٹ اختیار کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ اس اہم معاملے پر فیصلے کیلئے دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں لاپتا افسران کی مشکوک لوکیشن کے نقشہ جات بھی جمع کرا دیئے ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button