Tickerاخبارنیا دن نئی امید

آج آپ کے ستارے گردش میں ہیں ۔۔۔

آج اپنے آپ کو مصروف رکھنے اور عملی اقدامات کرنے کے لئے آپکے سامنے بہت سے منصوبے موجود ہوں گے جنہیں بنیاد بنا کر آپ باآسانی سرگرم عمل ہو سکیں گے ۔لیکن ایسے موقع پر اگر آپ خود کو قابو میں رکھیں اور اپنے معاملات کو تحمل مزاجی اور اطمینان سے انجام دینے کی کوشش کریں گے تو نتائج آپ کی حسبِ منشاء ہو سکیں گے ۔ آج مالی معاملات میں کسی قسم کی جذباتیت کو حاوی نہ ہونے دیں اور نہ ہی کسی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنائیں۔اپنی رقم کو خرچ کرنے کا یہ بہتر موقع نہیں ہے۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسے اہم فرد سے ہو سکتی ہے جو آپ کے مستقبل کو روشن بنانے کے منصوبوں کی تکمیل میں آپ کا مددگار ہو سکتا ہے۔

آج اپنے ارادوں میں استقامت پیدا کرکے ہی اپنے فرائض کی ادائیگی کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے بہت سے آئیڈیاز کو دوسروں کی جانب سے پذیرائی نہ مل سکے گی جس سے آپ رنجیدہ خاطر ہونے کی بجائے اپنے آپ پر اعتماد کرکے اس صورتحال کو فراموش کرنے کی کوشش کریں تاکہ اپنے بارے میں طے کردہ معاملات کو باآسانی مکمل کر سکیں جس کے بعد ہی سب چونک اٹھیں گے اور انہیں سمجھ آ جائے گی کہ آپ کیا چاہ رہے تھے۔کسی نئی سرگرمی کا آغا زکرنے اور نئے معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں کیونکہ یہ بہتر وقت نہیں ہے۔اپنے اہل خانہ ، پیار بھرے معاملات اور اپنے پیاروں سے متعلقہ معاملات میں بہت سکون مل سکے گا۔

آج اپنے آپ کو کسی بھی بات یا معاملے میں بالکل آخری حالت یا مقام تک لیجانے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کے پیشگی نتائج اخذ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آج غیر متوقع حالات و واقعات کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔ایسے میں کسی کاروباری سرگرمی میں شمولیت کی وجہ سے آپ کو کسی سفر پر جانا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کی اہلیہ کو جذباتی صدمہ ہو سکتا ہے۔ایسے میں آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا تاکہ کسی قسم کی لڑائی سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا جا سکے۔اپنے پیاروں کو اپنی ذرا ذرا سی باتوں سے رنجیدہ کرنے سے گریز کریں ہاں مشاورت کرکے اپنے آپ کو بہتر بنانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

آج اپنے طے شدہ امور کو ملتوی کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی ایسی سرگرمی میں ملوث ہوں جس کی وجہ سے آپ کو اپنے مزاج کے برعکس کوئی عملی قدم اٹھانا پڑے ۔ویسے بھی آپ کو اپنی محبت اور اس سے متعلقہ معاملات کو بہتر بنانے کی ضرورت کا احساس شدت سے ہو سکتا ہے۔اپنے پیاروں کو انکی مرضی کے خلاف کسی کام کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کسی نئی لڑائی جھگڑے کی بنیاد بن سکتی ہے اس لئے محتاط رہیں۔کئی دن قبل موصول ہونے والی رقم کے مناسب استعمال کا موقع آج بھی میسر نہ آ سکے گا۔اس لئے اپنے آپ کو محتاط بنا کر ہی اپنے معمولات کی انجام دہی میں مصروف رہ کر اچھے دنوں کا انتظار کریں۔

آج اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کسی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز نہ کریں کیونکہ آپ میں جلد بازی اور تیزی بھرے جذباتی رویے کی موجودگی آپ کو آتش فشاں کی مانند گرم مزاج بنا دے گی جس سے آپ کے موجودہ بنتے ہوئے کام بھی بگڑ سکتے ہیں۔آج صبح سے ہی آپ کو ذہنی الجھاؤ سے واسطہ پڑے گا جس سے کئی ایک جاری منصوبوں میں بھی توجہ مبذول رکھنا مشکل ہو جائے گا۔جب آپ کو اپنے معمولات کی ادائیگی بھی مشکل ہو رہی ہوتو بجائے اپنے آپ معاملات کو سلجھانے کے الٹا کسی نئے منصوبے کا آغاز کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟اپنے اہم امور کی ترجیحی فہرست بنا کر ہی کامیابی کی جانب قدم بڑھانا ممکن ہو سکے گا۔

آج اپنے کاروبار میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنے کی وجہ سے آپ کو غصہ آ سکتا ہے اس کے علاوہ اسی جذباتی کیفیت کی وجہ سے کسی دوست کے ساتھ گرمی سردی بھی ہو سکتی ہے۔اگر آپ نے کسی دعوت نامے کوقبول کرنے سے انکار کیا تو آپ کے لئے اپنی محبت بھری زندگی کو متوازن رکھنے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔آپ کو اپنے قریبی افراد کے ساتھ اپنی پیدا ہونے والی ممکنہ غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ اپنے جاری معاملات کو جس حد تک بھی ہو سکے انہیں مکمل کرنے کی کوشش کی جا سکے۔اپنے بارے میں دوسروں کے حاسدانہ جذبات اور تبصروں کو خاطر میں نہ لائیں اور خود کو پرسکون رکھیں۔

آج آپ کو اپنے طے کردہ منصوبوں خاص کر کاروباری دورے کو ملتوی کردینا ہی بہتر رہے گا جس کی وجہ سے آپکے کئی جاری معاملات کے بارے میں بڑے دلچسپ حقائق کھل کر آپ کے سامنے آ سکیں گے۔اپنے گھر اور گھر سے متعلقہ معاملات اور کئی ذاتی مسائل کے بارے میں بہترین منصوبے بنا سکیں گے۔آج کسی نئی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہو سکتی ہے یا کسی جگہ سے خاصی معقول رقم آپ کو موصول ہو سکتی ہے لیکن آپ کو کسی بھی حالت میں پرجوش اور جذباتیت پر مبنی فیصلے نہیں کرنے چاہئیں ۔اپنے پیار بھرے معاملات کو دوسروں کی ترجیحات کے مطابق حل کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکے گا۔

آج اپنے پیاروں کی باتوں اور فرمائشوں کو فراخدلانہ احساسات کے ساتھ سمجھنے کی کوشش کریں ورنہ غلط فہمی پیدا ہونے سے آپ کے باہمی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ انہی اثرات کی وجہ سے آپ کئی ایک مشترکہ منصوبوں پر کام کرنا روک سکتے ہیں جس سے دوریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔اپنے دوستوں کے بارے میں منفی جذبوں کو پیدا نہ ہونے دیں اور اگر ایسا ہو جائے تو دوسروں کو نیچا دکھانے کی خاطر کوئی انتقامی رویہ اختیار نہ کریں اوراپنے تنقیدی جذبات کے اظہار سے گریز کریں ورنہ مستقل دوریاں مقدر بن سکتی ہیں۔پیار محبت کے بارے میں اہم فیصلے مت کریں ورنہ ممکنہ طور پر آپ کو بعد میں پچھتانا بھی پڑ سکتا ہے۔

آج دوسروں پر اعتماد کرنے میں نہ تو جلد بازی سے کام لیں اور نہ ہی باہمی فاصلوں کو اسقدر قربت میں بدلیں کہ بعد میں کفِ افسوس ملنا پڑیں۔اپنے کاروباری پارٹنر یا کسی قریبی دوست کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے لیکن آپ اس رنجیدہ صورتحال پر قابو پا کر بہت جلد اسے بہتر بناسکیں گے۔ آج آپ کو اپنے پیاروں کے ساتھ باہمی اشتراک میں انجام دیئے گئے بہت سے معاملات میں یقینی کامیابی مل سکے گی۔اگر آپ نے اپنی کسی کاروباری سرگرمی کو ملتوی کرنے کا سوچ رکھا ہے تو تھوڑی ہمت سے کام لے کر اپنے طے شدہ منصوبوں کو باآسانی تکمیل کی منزل تک پہنچا سکیں گے۔ اس لئے دل چھوٹا مت کریں۔

آج اپنے آپ کو سیکھنے سکھانے کے عمل سے منسلک رکھیں کیونکہ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتوں سے ہونے والی بات چیت کی وجہ سے آپکو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔اپنے بارے میں دوسروں کے رویوں کو زیرِ بحث لانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ آپ کی بات کو سنجیدگی سے نہیں سنا جا ئے گا جس سے آپ کو غصہ بھی آ سکتا ہے۔اپنے آپ کو پرسکون بنا کر تمام معاملات کو دیکھیں کیونکہ آپ کی جذباتیت کی وجہ سے آپ کے خلاف کوئی اسکینڈل بھی بن سکتا ہے یا آپ کسی کے رویے سے رنجیدہ خاطر بھی ہو سکتے ہیں۔اپنی صحت کو قائم رکھنے یا بہتر بنانے کے لئے اپنی سرگرمیوں میں سے فارغ وقت نکالنے کی کوشش کریں۔

آج کسی کاروباری سرگرمی کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ یا حسب توقع نتائج کا حصول ممکن نہ ہو سکے گا جس سے آپ کی جذباتی حالت منفی رخ بھی اختیار کر سکتی ہے لیکن ایسے موقع پر یہ مت بھولیں کہ آج کا دن آپ کی کاروباری سرگرمیوں کے لئے معاون یا مددگار نہیں ہوگا! ھاں اپنے معمولات کو باآسانی جاری رکھ سکیں گے۔ آج آپکو اپنے رشتہ داروں کی جانب جانے یا کسی سیروتفریح کے منصوبے کو مکمل کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ویسے تو آپکو اپنے پیاروں کی معیت میں وقت گزارنے کا موقع مل سکتا ہے جس سے آپ کے دلی ارمان بڑی حد تک پورے ہو سکیں گے۔اپنے خوابوں کی مجسم تصویر دیکھ کر آپ حیرت ذدہ بھی ہو سکتے ہیں۔

آج صبح میں آپ کا ذہن الجھا لجھا سا ہو سکتا ہے جس کی وجہ کئی ایک اہم معاملات نظروں سے اوجھل ہونے کی بناء پر آپ کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔آپ کو چاہئے کہ اپنے معاملات کی ترجیحی فہرست تیار کرکے ہی اپنے عملی اقدامات کا آغاز کریں تاکہ باآسانی درپیش محاذ آرائی پر مبنی امور سے نمٹ سکیں اور اپنی طے شدہ منزل کا حصول بھی ممکن بنا سکیں۔کسی قسم کی نئی سرگرمی کا آغاز کرنے کے لئے آج کا دن بہتر ثابت نہ ہو سکے گا کیونکہ آپ مکمل طور پر اپنے معاملات پر متوجہ نہ ہو سکیں گے جس سے سامنے آنے والے نتائج آپ کو دل گرفتہ بھی کر سکتے ہیں۔آج کسی پرانے دوست سے انتہائی جذباتی اور گرم جوش ملاقات متوقع ہو سکتی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button