Tickerاخبارنیا دن نئی امید

آج اور کل بھی ہیٹ ویو۔۔۔ کہاں کہاں شدید گرمی؟؟؟

تاریخ اِجرا: 02 اپریل 2021, 10:30

جمعه کے روز

 صوبہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔اس دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ہفتہ کے روز

 صوبہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ اس دوران گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم 

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

لسبیلہ 43،پسنی ،مٹھی،چھور، دادو 42،کراچی،شہید بینظیر آباد اورجیکب آباد میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تحصیل سطح پر موسم کی پیش گوئی کے لیے

کراچی آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا

کراچی میں آج بھی شدید گرمی ہوگی اور شہر کا پارہ پھر 41 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 3 اپریل تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے  جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 20فیصد ہے اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں جب کہ  شہر میں کہر ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button