Tickerآج کا ایشواخبار

این اے 75 پر عدالت کا فیصلہ قبول ہے:عثمان ڈار

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ این اے 75 پر عدالت کا فیصلہ قبول ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 75 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور درخواستگزار اسجد ملہی نے کہا کہ ہم اس مرتبہ(ن)لیگ کو دگنی لیڈ سے ہرائیں گے، ہمیں 10 اپریل کو الیکشن پر اعتراض نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن 10 کو کرائیں،20 کو کرائیں یا 30 اپریل کو کرائیں لیکن ہم جیتیں گے، ڈسکہ کی عوام فیصلہ کرے گی کون جیتا اور کون ہارا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالت کا فیصلہ قبول ہے، ہم پھر حلقے میں پورا میدان لگائیں گے اورن لیگ کا مقابلہ کریں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button