Tickerاخبارلائم لائٹ

معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان کے معروف گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے۔وہ سترہ دن سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے ۔

گجرات کے علاقے ملکوال کے فنکار گھرانے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

 1965ء کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے معروف فوک گلوکار شوکت علی کی طبیعت مزید ناساز ہوگئی تھی، ان کے بیٹے امیر شوکت علی نے بتایا تھا کہ والد کی حالت نازک ہے، اور ان کا جگر بالکل کام نہیں کررہا، عوام سے درخواست ہے کہ میرے والد کی صحت یابی کے لئے دعا کریں۔

فوک گلوکار شوکت علی طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا رہے، گزشتہ برس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر انہیں سندھ کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کئی روز زیر علاج رہے۔

بعد میں انھیں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں دا خل کرایا گیا تھا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button