Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

بھارت سے تعلقات کی بہتری کے لیے وزیراعظم نے کیا شرط رکھ دی ؟؟؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات اسی صورت میں نارمل ہو سکتے ہیں جب مودی حکومت کشمیر کو حق خود ارادیت دے دے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے  اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ شرکاء کو وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں ہوسکتی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظر انداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں، کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button