Tickerآج کا ایشواخبار

حکومت کا رمضان میں مساجد کے لیے ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کرونا کیسز کے بڑھنے کے پیش نظر حکومت نے رمضان میں مساجد کے لئے ایس او پیز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں نماز تروایح سمیت دیگر مذہبی امور پر لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے، اور حکومت نے کرونا کی تیسری لہر میں شدت کے بعد ملک بھر کی مساجد کے لیے حکومت کا ایس اوپیز طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالےسے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سر براہی میں گورنرز. وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری صوبائی افسران اور علماء کی ویڈیو کانفرنس ہوئی، جس میں صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف جنگ میں علماء کا بھی اہم کردار ہے اور ہم ان کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، کرونا سے بچائو کے لیے ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے علمائے کرام حکومتی اداروں سے تعاون کریں اور بچاؤ کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں، حکومت مساجد کو بند نہیں کر نی چاہتی لیکن ہم نے 22 کروڑ پاکستانیوں کو کرونا سے بچانا ہے جس کے لیے حفاظتی تدابیر پر عمل ضروری ہے، مساجد اور مدارس کے حوالے سے تمام فیصلے علماء کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button