Tickerاخبارسوشل میڈیا

ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی ویڈیو وائرل

لاہور: پاکستان کے ٹاک ٹاک سٹارز کنول آفتاب اور ذولقرنین کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے ٹک ٹاک سٹارز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر  کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح گزشتہ رات دھوم دھام سے ہوا۔

اس سے قبل ان دونوں کی شادی کی رسومات کی بھی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہوئی تھیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

گزشتہ رات ہونے والے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی ایک خوبصورت ویڈیو اس وقت فیس بُک، انسٹا گرام، ٹک ٹاک پر خوب وائرل ہو رہی ہے جسے مداح دیکھ کر پھولے نہیں سما رہے۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں نے اپنے نکاح کے لیے کریم رنگ کے لباس کا انتخاب کیا ہے۔

کنول آفتاب نے اپنے نکاح کے دوران لال رنگ کی اوڑھنی اوڑھ رکھی ہے جبکہ ذوالقرنین نے لال ویسٹ کوٹ پہنی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کے مداحوں  کی جانب سے ڈھیر ساری مبارکباد اور دونوں کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کنول آفتاب نے اپنی مایوں اور مہندی کی تقریب کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں شیئر کی تھیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button