Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

جِسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔۔۔وفاقی وزیراسد عمر موت کے منہ سے واپس آ گئے۔۔۔

کراچی / اسلام آباد : جِسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔۔۔اسد عمر موت کے منہ سے واپس آ گئے۔۔۔ کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے طیارہ حادثے سے بچ گیا جس میں اسد عمر بھی سوار تھے۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے ایمرجنسی لینڈنگ کی کال دی جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا اور مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔ سیرین کے جہاز میں فنی خرابی کو چیک کیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی جہاز میں موجود تھے۔ وہ کراچی سے اسلام آباد جارہے تھے۔ اب وہ پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

پرواز نمبر ای آر 502 ایک بجے کے قریب روانہ ہوئی تھی اور اسے دو بج کر دس منٹ پر واپس اتارا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button