Tickerآج کا ایشواخبار

پنجاب اور خیبرپختون خوا سے آنے والے مسافروں سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا مطالبہ۔۔۔ سکول امتحانات کیلیے بھی اہم اعلان

کراچی: وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پنجاب اور کے پی سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے، ورنہ صوبے میں صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کرونا کی شرح بڑھ کر 5فیصد ہو چکی ہے، تاہم پھر بھی صوبے میں پنجاب اور خیبرپختون خوا والے حالات نہیں ہیں، کچھ پیشگی اقدامات کیے ہیں، اور وفاق سے بھی مدد کا کہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سب کے علم میں ہے کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ سندھ آتے اورجاتے ہیں، سندھ کے بارڈر پر لوگوں کی سکریننگ کرنا مشکل کام ہوگا، اور اگر لوگ آتے جاتے رہیں گے تو وائرس لوگوں کو نقصان پہنچائے گا،  وفاق سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی درخواست کی لیکن  ابھی تک وفاق نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، صحیح اقدام نہ کیے گئے تو خدشہ ہے سندھ میں بھی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، وفاق سے مطالبہ ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ہوائی سفر بند کیا جائے۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ کرونا کے حوالے سے ماہرین کی رائے لیتے ہیں، سٹیئرنگ کمیٹی کی اکثریت نے سکول بند کرنے کی رائے دی،  کل ہم نے صوبے کے سکولوں سے متعلق نوٹیفیکشن جاری کیا ، آٹھویں جماعت تک کے بچوں کی فزیکل کلاسوں کو بند کرنے سے متعلق تھا، نوٹیفکیشن کے ذریعے آٹھویں کلاس تک تدریس کا عمل معطل کیا، سکول ایسوسی ایشنز کے کچھ رہنماؤں نے کل کے نوٹیفکیشن پر اختلاف کیا، ہم نے وہ فیصلہ کیا جو سٹیرنگ کمیٹی میں تجاویز پیش کی گئیں تھیں، ٹاسک فورس کے اجلاس میں مختلف محکموں اور سپتالوں کے لوگ بھی ہوتے ہیں، وہاں یہ تجویز دی گئی تھی کہ دو ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے چاہیے  یقیناً سکولوں کی بندش کچھ عرصے کے لئے ہے، ہمیں پتہ ہے کہ  کرونا صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا نقصان ہوا ہے، لیکن آٹھویں سے اوپر کی جماعتیں چلتی رہیں گی اور رواں سال بچوں کو امتحانات کے بغیر پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button