Tickerآج کا ایشواخبار

ملک بھر میں کرونا وائرس کے کے شکار ۔۔۔۔ مزید کتنے ہزار؟؟؟

 اسلام آباد: ملک میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 43 ہزار 362 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 4 ہزار 323 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی جب کہ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.96 فی صد ہوگی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ اموات کے پی میں ہوئیں جہاں 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ پنجاب میں 15، اسلام آباد میں 4 اور آزاد کشمیر میں 7 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 92 ہزار 231 ہوگئی ہے جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 61 ہزار 450 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 960 ہوگئی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button