Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

مریم نواز کی طبیعت پھر بگڑ گئی، کِس چیز کا ٹیسٹ کرا لیا ؟؟؟

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہےاور انہوں نےدوبارہ کرونا ٹیسٹ کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی ہے، لیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کو گلے کے شدید درد نے گھیر لیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کرونا ٹیسٹ تجویز کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کرونا ٹیسٹ کرایا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڈ کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا علاج چل رہا ہے، طبیعت بہتر ہونے کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ 2 اپریل کو مریم نواز کے خاندانی ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے گلے کے درد میں بہتری ہے اور بخار بھی اتر گیا ہے۔ تاہم آج دوبارہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں کرونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button