fbpx
اخبارایتھلیٹ کارنر

عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ آج ہوگا

جولائی 21, 2020 | 11:18 شام

فاسٹ بولر محمد عامر کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ کل لیا جائے گا،دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ بھجوانے کے انتظامات کیئے جائیں گے۔

محمد عامر نے بیٹی کی ولادت کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی تھی، لیکن ہیڈ کوچ مصباح الحق نے محمد عامر کو دورے کے لیے راضی کر لیا ہے۔

چار دن پہلے بیٹی کی پیدائش کے بعد محمد عامر اب اگلے چند دن میں پاکستان ٹیم کو ڈربی میں جوائن کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت تقریبا نا ممکن ہے جس کے بعد اب کرکٹر محمد عامر کو انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button