Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند

لاہور: پنجاب کے 13 اضلاع میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز عید الفطر تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا وبا کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں، اور دو صوبوں میں تعلیمی اداروں کو بند کیا جارہا ہے، پنجاب میں بھی تعلیمی ادارے کو دو ہفتوں کے لئے بند کرنے کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا تھا، تاہم اب محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز عید الفطر تک بند رہیں گے، جب کہ ان 13 اضلاع میں  9 ویں سے 12 ویں جماعت تک کے طلباء 19 اپریل سے ہفتے کے 2 دن پیر اور جمعرات کلاسز لے سکیں گے۔

نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 ویں سے 12 ویں جماعت تک اور او و اے لیول کے امتحانات دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے، تاہم تمام حکام و ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button