Tickerآج کا ایشواخبار

عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار کس کا تھا ، راجا ریاض نے بتا دیا

لاہور: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

لاہور کی بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ پنجاب کی حکومت جہانگیر ترین نے بنائی ، عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے میں بھی اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔

راجا ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ جہانگیر ترین کے خلاف سازش کررہے ہیں، وزیراعظم اپنے بہترین اور جان نثار دوست کے خلاف زیادتی بند کرائیں ،وزیراعظم عمران خان کو ایکشن لینا چاہیے۔ اس سے نقصان تحریک انصاف کو پہنچ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز جہانگیر ترین لاہور کی بینکگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کے ہمراہ راجا ریاض سمیت کئی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی موجود تھے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button