Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی: آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں رواں سال پاکستان کی شرح نمو 1.5 فیصد رہنے  کی توقع ظاہر کی گئی ہے اور حکومت نےشرح نمو 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جب کہ سٹیٹ بینک نے شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا اور رواں مالی سال مہنگائی 8.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ حکومت نے مہنگائی 6.5 فیصد تک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.5 فیصد رہے گا جب کہ حکومت نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button