Tickerاخبارنیا دن نئی امید

ستاروں کی چال : تبدیلی آ نہیں رہی ،تبدیلی آ گئی ہے۔۔۔

پلاننگ بنائیں گے آج، اور کچھ اہم معاملات میں بہتری کے اشارے بھی موصول ہو سکتے ہیں جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی انشاءاللہ تیزی سے بہتری کی جانب جا سکتے ہیں۔

آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ تبدیلی کے لئے خود سے قدم نہ اٹھائیں۔ جو چیز آپ کے لئے پردہ غیب سے ہو وہی بہتر ہوگی۔ اس وقت موجودہ حالات کو چھیڑنا غلطی ہو سکتی ہے۔

کسی جانب سے ضرورت کی تحت رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی کوشش میں تھے، ان شاءاللہ ان کے لئے بھی کوئی اہم اور اچھی خبر ملے گی۔

آپ جس بات پر نگاہ لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس میں سے کچھ نہیں نکلے گا۔ وقت برباد کرنے والی بات ہے۔ آج صورت حال شائد بدل کر آپ کو کسی اور جانب لے جائے۔

تبدیلی کے چکر میں آئے ہوئے ہیں۔ ان شاءاللہ آپ کے لئے اچھی ہی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ بالکل بھی فکر مند نہ ہوں ماضی میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ ضرور ہوگا۔

استخارے کے بغیر ابھی نہ چلیں۔ زائچہ بلاک ہے۔ حالات کس جانب جائیں گے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس لئے اب خاموشی اختیار کرکے اپنے اللہ پاک سے اپنے لئے مدد مانگیں۔

آپ کو اب بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات کل سے بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ ان شاءاللہ اب کوئی بڑا فائدہ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ کر دے گا۔

کاروبار میں وسعت ہونے کا ان شاءاللہ بڑا امکان ہے اور کافی دنوں سے جس چیز کے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ آج وہ قریب محسوس ہو گی۔ پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے تھے، جس سے نکلنا ان کو مشکل نظر آ رہا ہے۔ وہ مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج غیبی امداد کا سلسلہ بن سکتا ہے۔

اب صورت حال کی بہتری سے آپ نے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ آپ نے سوچنا ہے تقدیر تو لگتا ہے مہربان ہے آپ پر۔ بس بہتر جانب قدم اٹھانے کی ضرورت لگتی ہے وہ بھی فوری۔

آپ اللہ پاک سے جس طرح کا گمان کریں گے اس کو ویسا ہی پائیں گے۔ وہ بڑا مہربان ہے۔ آپ کی ہر مشکل ان شاءاللہ اب دونوں میں ختم ہوتی نظر آتی ہے، فکر بالکل نہ کریں۔

آج غیر متوقع سلسلے مالی صورت حال میں ان شاءاللہ بہتری کا سبب بنیں گے۔ آپ دوسروں سے بالکل امید نہ لگائیں،صرف توکل سے کام لیں، اگر ایسا کیا تو پھر کامیابی قدم چومے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button