Tickerآج کا ایشواخبار

ڈسکہ الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 75 کے ضمنی الیکشن سے متعلق پولنگ ایجنٹس اور پریزائیڈنگ افسران کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے کہا کہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں،  شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے سازگار ماحول دیا گیا ہے لہٰذا ووٹرزبلاخوف پولنگ سٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان اورپنجاب آفس میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کریں گے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی فوری اطلاع کنٹرول روم کے نمبروں پردی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 پرپولنگ ایجنٹوں کے دستخط لے کر انہیں اس کی کاپی ضرور دیں اور پریزائیڈنگ آفیسرفارم 45 کی واٹس ایپ کاپی ریٹرننگ آفیسرکو ضروربھیجیں جب کہ امیدواروں کےایجنٹ فارم 45 کی کاپی حاصل کیے بغیر پولنگ سٹیشن نہ چھوڑیں۔

انہوں نے بتایا کہ این اے 249 اور 2 صوبائی حلقوں میں بھی پرامن انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں: چیف الیکشن کمشنر پنجاب

چیف الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہےکہ این اے 75 میں شفاف انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے، ووٹرزبلاخوف وخطر اپنےانتخابی حلقوں کے پولنگ سٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں، چیف الیکشن کمشنرانتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخاب کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور پولنگ سٹیشنز پر رائے دہندگان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button