Tickerآج کا ایشواخبار

ڈسکہ ضمنی الیکشن: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر لیگی ایم پی اے کو نوٹس

ڈسکہ : قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن کا دورہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ذیشان رفیق ضمنی الیکشن کے دوران بونکانوالا پولنگ سٹیشن پہنچے۔

ذیشان رفیق کے پولنگ سٹیشن پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لیگی ایم پی اے کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا جس کے باعث پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق کو واپس جانے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے لیگی ایم پی اے ذیشان رفیق کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی اے ایک روز میں اپنا جواب جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کے کارروائی کی جائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button