fbpx
اخبارلائم لائٹ

کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں موجود چاپلوسوں کے نام بتا دیے

جولائی 21, 2020 | 11:54 شام

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے ساتھی اداکاراؤں سوارا بھاسکر اور تاپسی پنو کو اقربا پروری سے متعلق مثبت بیان دینے پر چاپلوس قرار دے دیا ہے۔

کنگنا رناوت اپنے بے باق بیانات اور تبصوروں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، حال ہی میں کنگنا نے اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے رویے کے خلاف نیا محاذ کھول رکھا ہے جس میں بھارتی انڈسٹری کے چند اداکار انہیں درست قرار دیتے ہوئے اُن کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں باہر سے آنے اور کوئی تعلقات نہ ہونے کے باوجود بھی انہیں اپنا کیریئر بنانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ہے ۔

ہر بھارتی فنکار اپنے انٹرویو کے دوران اقربا پروری سے متعلق اپنے اپنے تجربات شیئر کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ سوارا بھاسکر اور تاپسی پنو کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ بھی انڈسٹری سے باہر سے آئی ہیں مگر اُنہیں بھارتی شوبز انڈسٹری میں بہت پیار ملا اور کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔

فلم ’ کوئین ‘ کی ہیروئن کنگنا نے ایک چینل کو انٹرویو کے دوران سوارا اور تاپسی کے بیانات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ اسٹار کڈز کے علاوہ انڈسٹری کے باہر سے آنے والے اداکاروں میں بھی چاپلوس بہت زیادہ ہیں، جیسے کہ سوارا بھاسکر اور تاپسی پنو ٹائپ کے لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں تو صرف پیار ہی پیار ملا انڈسٹری میں۔‘

کنگنا کا کہنا تھا کہ ’چاپلوسوں کو دنیا بھر میں کہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ، اقربا پروری کے خلاف بولنے پر تاپسی اور سوارا نے ہی اُنہیں غلط کہا جبکہ وہ اُن کے حق کے لیے ہی جنگ لڑ رہی تھیں، سوارا اور تاپسی  کہتی ہیں کہ اُنہیں کام نہیں ملتا، وہ اس لیے  اقربا پروری کی باتیں کرتی ہیں۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں باہر سے آئے لوگ تاپسی پنو اور سوارا بھاسکر ٹائپ لوگ ہی اُن کے  خلاف بولتے ہیں جن کے حق کی وہ  بات کرتی ہیں، جن کے لیے وہ  لڑتی ہیں ۔‘

دوسری جانب سوارا بھاسکر اور تاپسی پنو کی جانب سے کنگنا کے اس انٹرویو کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button