Tickerاخبارسب کے لیے سب کچھ

یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا۔۔۔ کونسی چیز کتنی سستی ملے گی ؟؟؟

اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر آج سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا۔

ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر سے 4 ہزار 881 یوٹیلیٹی سٹورز پر آج سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت عوام الناس کو روزمرہ استعمال کی 19 ضروری اشیاء پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کی رعایت دی جائے گی۔ جب کہ  جب کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 1500 سے زائد مالیت کی اشیاء کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔

گزشتہ روز یوٹیلیٹی سٹورز کے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے کا ملے گا، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگا۔

چائے کی پتی پر 50 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی، جب کہ سفید چنے پر فی کلو 15 روپے، دالوں پر 15 سے 30 روپے فی کلو، کھجوریں فی کلو 20 روپے، چاول پر 10 سے 12 روپے، بیسن پر 20 روپے فی کلو اور مصالحہ جات پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button