Tickerاخبارشہر شہر سے

جیکب آباد میں 2 برادریوں میں فائرنگ سے 8 افراد ہلاک

جیکب آباد: دوداپور تھانے کی حدود میں جلبانی اور کٹوہر برادری کے درمیان تصادم ہوا اور فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد قتل ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں پنھو بھٹی میں جلبانی برادری کے مسلح افراد نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ تین رخمی ہوگئے ہیں۔

کٹوہر برادری کے افراد نے قمبر شہداد کوٹ ضلع میں بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کرکے جلبانی برادری کے دو مزید افراد قتل کردیئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیکر تعلقہ ہسپتال منتقل کردیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button