Tickerاخبارنیا دن نئی امید

موسم کا حال : کہیں آندھی چلے گی اورکہیں بارش ہوگی۔۔۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال۔

تاریخ اِجرا: 12 اپریل 2021, 10:30

پیر کے روز 

ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ شام/ رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا اورخطہ ٔپوٹھوہارمیں آندھی /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گللگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

منگل کے روز 

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم 

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا:بالاکوٹ06 ، دروش، پارا چنار 04، پٹن 03، میرکھانی، کالام 02، کشمیر: مظفر آباد (سٹی 03، ایئر پورٹ 02)،گلگت بلتستان : بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:

چھور ، مٹھی 44، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ43، کراچی ، لسبیلہ، میر پور خاص، پڈعیدن ،روہری ،سکھراورسکرنڈمیں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تحصیل سطح پر موسم کی پیش گوئی کے لیے

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال

کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دو روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، آج درجہ حرارت 36سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

منگل کو درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

شہر قائد میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 70سے80 فیصد جبکہ شام میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد کے درمیان رہ سکتا ہے۔

رمضان کے پہلے عشرے کے دوران ہیٹ ویو آنے کا امکان نہیں۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button