Tickerاخبارنیا دن نئی امید

ستاروں کی چال : آج ایک خبر اچھی اور ایک خبر بُری۔۔۔

مالی طور پر مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے آپ کی پریشانی کی اصل وجہ بھی شاید یہی ہو۔ بحرحال جلد خوشخبری آ جائے گی۔ اللہ پاک سے دعا کریں سب اچھا ہی ہوگا۔

آپ جس مسئلے کا شکار ہیں اب جلد اس سے نکلنے والے ہیں اور اللہ نے چاہا تو اب اہم فیصلے کا وقت بھی قریب آ گیا ہے۔ اب کوئی بڑا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

آپ کی ایک دلی خواہش ان شاءاللہ ضرور پوری ہو سکتی ہے بشرطیکہ آپ کی نیت باللک صاف ہو اور جو لوگ کسی طرف سے رقم کے انتظار میں ہیں تھوڑا انتظار کر لیں۔

آپ جلد بازی میں قدم نہ اٹھائیں خاص طور پر خانگی معاملات کے حوالے سے ورنہ ناراضگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ویسے بھی اندرون خانہ مخالفت چل رہی ہے۔

آپ کی صحت کا خانہ کمزور محسوس ہوتا ہے۔ صدقہ دیں اور ایک سچی توبہ بہت کچھ بدل بھی سکتی ہے۔ آج کا دن اہم ہے آپ کو کچھ غیر متوقع ضرور ملے گا۔

صبر سے کام لیں انشا اللہ بگڑی ہوئی بات سنبھل جائے گیا ور اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ضرور آپ کو ہر مشکل سے نکالنے کا سلسلہ پیدا فرما دیں گے بس نیت صاف ہو۔

ہر وقت دماغ بوجھل پن کا شکار رہنے لگ گیا ہے جس سے صحت کا خانہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ان حالات میں آپ صدقہ ضرور دیں اور یا حی یا قیوم کاورد کریں۔

انجانی سی بندش نما چیز نے جیسے راستہ روک رکھا ہے کوئی بھی کام پورا ہوتا ہی نہیں عین موقع پر جا کر ناکامی ملتی ہے اس لئے استخارے کی مدد سے چلنا شروع کریں۔

جن افراد نے دوسروں سے پیسے لینے ہیں اس میں سے کچھ ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کی ایک اور کوشش بھی ان شاءاللہ کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے۔

آپ کسی بھی حوالے سے آج ان شاءاللہ اچھی خبر سن سکیں گے اور ایک بڑی پریشانی بھی بھاگ جائے گی مگر اب دنیا میں اکیلا رہنے یعنی رستے داروں سے دوری رکھنا ضروری ہے۔

آپ کس انتظار میں ہیں اب اپنے روز گار کے حوالے سے اللہ پاک کا نام لے کر کچھ تو قدم اٹھائیں۔ میرے اللہ نے چاہا تو کامیابی ضرور ملے گی اور بند راستے کھل جائیں گے۔

آپ دوسروں کی پروا مت کریں کہ وہ کیا سوچتے ہیں اپنے اللہ پر بھروسہ رکھیں اور جو جائز راستہ ہے اس پر چلتے رہیں اسی میں بہتری اور منزل آسان ہو گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button