Tickerاخبارنیا دن نئی امید

ستاروں کی چال۔۔۔ ایک اچھے آغاز کا دن ؟؟؟

ہفتہ 17 اپریل سنہ 2021

آج آپ کے جاری منصوبے مالی فوائد کا سبب بن سکیں اور ان سے آپ کوحسب توقع مفادات میسر آ سکیں گے۔ممکنہ طور پر آپ کو کچھ نئی کاروباری سرگرمیوں میں شامل ہونے کا موقع مل سکے گا یا پھر آپ از خود کچھ نئی سرگرمیوں کا آغاز بھی کر سکیں گے جن کی وجہ سے آپ کو بھرپور کامیابیاں میسر آ سکیں گی۔آپ کو کسی کاروباری دورے کا موقع بھی مل سکتا ہے جس کی وجہ سے دنیاوی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ آپ کو جذباتی تسکین اور سکون حاصل ہو سکے گا۔اگر آپ کے لئے مشکل نہ ہو تو کسی سینئر خاتون کے تجربہ کاری پر منحصر مشوروں پر لازمی عمل کرنے کی کوشش کریں۔آپ کو اپنی جاری سرگرمیوں میں سے اپنے آپ کو سمجھنے کیلئے وقت نکالنا بھی اہم ہوگا۔

آج کا دن اپنی کاروباری اور سماجی حیثیت کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت زیادہ موافق اور مددگار ثابت ہو سکے گا۔آپ کی احساساتی دنیا خاص کر پیار محبت کے معاملات یقینی بہتری کا مظہر ہو سکیں گے۔آپ کو ممکنہ طور پر فائدہ مند سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میسر آ سکتے ہیں لیکن آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی جذباتیت پر قابو رکھیں اور اپنے ستاروں کی موافقت کا انتظار کریں کہ وہ آپ کے لئے حالات کو کس قدر سازگار بنا پاتے ہیں۔اپنی ضد اور اناء سے کام لینے کی بجائے حالات میں پیدا ہونیوالی بہتری سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی خوش قسمتی سے کام لینے کی کوشش کریں ۔

آج آپ کی ملاقات کسی ایسے ذہین اور اپنے شعبے میں کامیاب انسان سے ہو سکتی ہے جو آپ کے موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنے اور کاروباری کامیابیوں کے حصول میں آپ کی مدد کرے گا۔اگر آپ نے اپنی ہر طرح کی قیاس آرائیوں پر قابو رکھا اور کسی قسم کی غلط سلط باتوں کو اپنے ذہن میں جگہ نہ دی تو انتہائی مختصر وقت میں کامیابی کا حصول ممکن بنا پائیں گے۔آج اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کا تعلق مزید مضبوط ہو سکے گا جبکہ شام میں ایک ساتھ وقت گزارنے کا منصوبہ آپ کی حسین تمناؤں کی تکمیل میں زیادہ مددگار ثابت ہو سکے گا۔اپنے خوابوں کو حقیقت کے قریب تر رکھنے کی کوشش کرنے میں ہی آپ کو مطلوبہ فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کو نئی کاروباری سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے شمولیت کی دعوت دے سکے گا اور ممکنہ طور پر آپ شراکت داری کے معاہدے میں بھی بندھ سکیں گے۔آپ کو اس پیشکش کو قبول کرنے میں زیادہ سوچ بچار سے کام نہیں لینا چاہئے کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کو اپنی مالی مشکلات پر قابو انے میں مدد مل سکے گی۔آپ کو آج اپنے گھریلو امور نمٹانے کا موقع بھی مل سکے گا لیکن اس کے لئے آپ کو بھی خاص خیال رکھنا ہوگا لیکن آپ کو اپنی توجہ اپنے موجودہ اہداف کے حصول پر ہی مبذول رکھنی چاہئے۔اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے اپنے پیاروں کے مشوروں کو غور سے سننے کی کوشش کریں۔

آج کسی غیر متوقع ملاقات کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ آپ سے ملاقات کرنے والا فرد مستقبل قریب میں آپ کا کاروباری ساتھی بن سکتا ہے اس لئے اپنی گفتگو کو ایک خاص دائرہ کار میں رکھنے کی کوشش کریں اور کسی بھی حد کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں۔اپنی بے بنیاد قیاس آرائیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں اور ان دیکھے اندیشوں اور توہمات کا شکار بننے سے گریز کریں۔دوسروں سے باہمی تعلقات نبھانے کے لئے اس طرح کے وعدے نہ کریں کہ جنہیں نبھانا یا انہیں پورا کرنا آپ کے لئے ممکن ہی نہ ہو۔اگر ایسا ہوا تو آپ کی کاروباری ساکھ خراب ہو سکے گی۔

آج آپکی عملی صلاحیتیں متحرک ہونیکے علاوہ خاصی کارگر اور بہت سے شعبوں میں کامیابی کیلئے موثر بھی ثابت ہو سکیں گی۔ان سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ بہت سے کاروباری معاملات کو باآسانی نمٹا سکیں گے۔اگر آپ کچھ اہم فیصلے کرنیکی کوشش کر رہے ہیں تو پہلے اپنے پیاروں کی رائے حاصل کریں اور پھر کوئی بھی فیصلہ کرنے کی کوشش کریں۔شام میں آپکے ہاں کچھ خاص مہمان آ سکتے ہیں جنکی وجہ سے آپکو خوشی بھی مل سکے گی اور کوئی تحفہ بھی موصول ہو سکے گا۔اپنی عملی زندگی میں اپنے جذباتی رویوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں اور کسی صورت بھی دوسروں کے اخلاق سے مرعوب ہو کر کوئی قدم نہ اٹھائیں بلکہ اپنے وجدان پرہی بھروسہ کریں۔

آج آپ کو اس وقت تک کوئی نیا کام شروع نہیں کرنا چاہئے جب تک آپ اپنے جاری منصوبوں کو مکمل نہیں کر لیتے کیونکہ ایسا کرنے سے کوئی بھی کام مکمل نہیں ہو سکے گا۔آپ کی گفتگو کرنے کی عمدہ صلاحیت عروج پر ہونے کی وجہ سے اپنا ماضی فی الضمیر بیان کرنا اور دوسروں کو متاثر کرنے کی وجہ سے نئے دوست بنانے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔آپ کو اپنے گھریلو امور پر نہ صرف توجہ دینے بلکہ انہیں مکمل کرنے کے مواقع بھی میسر آ سکیں گے لیکن ایسے میں محتاط رہتے ہوئے آپ کو تمام تر فیصلے اپنی صوابدید کے مطابق ہی کرنے چاہئیں اور کسی کی جانب سے دخل اندازی کی کوشش کو ناکام بنانا ہوگا۔

آج آپ اپنی مزاجی کیفیات کے لحاظ سے عمدہ موڈ کے حامل ہوں گے۔آج آپ کو اپنے حالات کے مطابق بہترین فیصلے کرنے اور ان مددگار حالات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔آپ کے لئے بہترین موقع ہوگا کہ آپ نئی سرمایہ کاری کے لئے تیار رہیں اور اپنی عملی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر کامیابی کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کے پیاروں کی اخلاقی اور عملی مدد بھی آپ کو حاصل رہے گی۔آپ کے لئے مالی مشکلات سے نجات کا راستہ تلاش کرنا انتہائی آسان ہوگا جبکہ آپ کی صحت بھی بہترین رہے گی۔شام کا وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کی کوشش خوشی کا باعث بن سکے گی۔

آج آپ کی وجدانی کیفیات بہت عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے اہم امور کو نمٹانا بہت آسان ہوگا لیکن آپ کو اپنے پیاروں کے مشوروں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے عملی معاملات کو نمٹانا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا اس لئے اکیلے کوئی بھی فیصلہ کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی من مرضی کی راہ اختیار کرنے کی جانب توجہ دیں۔باقی تمام معاملات کی نسبت اپنے گھریلو امور کا حل تلاش کرنے کی زیادہ کوشش کریں۔بعد دوپہر آپ کو اپنے کسی بیمار عزیز کی خبر مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ اس کی مدد کرنے کے لئے اپنے آپ کو عملی طور پر متحرک کر سکیں گے۔اس سے ہی آپ کو سکون اور اطمینان حاصل ہو سکے گا۔

آج آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں یا پیشہ وارانہ امور اور اپنے ذاتی معاملات میں سے کسی ایک کے حق میں فیصلہ کرنا ہوگا کیونکہ اپنے فائدے کے بارے میں آپ سے بڑھ کر کوئی نہیں جان سکتا۔موجودہ مواقع کے بارے میں آپ بہت جذباتی بھی ہو سکتے ہیں کیونکہ اس سے آپ کی زندگی کا نیا مرحلہ شروع ہو سکے گا۔آج آپ کو کسی قسم کی خوش خبری بھی مل سکتی ہے کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے روشن ہیں۔آپ کی صحت بہتر ہونے کی وجہ سے آپ کسی بات کا اثر دیر تک اپنے آپ پر طاری نہ رکھ پائیں گے اور کسی بھی قسم کی سستی یا کاہلی کا شکار بن سکیں گے اس لئے اپنے آرام کی ضرورت کو کسی صورت فراموش نہ کریں۔

آج صبح آپ کو اپنے کاروباری خیالات کو بروئے کار لانے کا موقع مل سکے گا۔اس موقع پر اگر کسی قسم کی مشکل پیش آئے تو آپ کو بلا جھجک اپنے سینئر افراد سے رابطہ کرکے اپنی بہتری کے لئے مشاورت کرنی چاہئے اور اس پر حالات کے مطابق عمل بھی کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ اپنے پیاروں کی تجاویز کو بھی قابل غور سمجھتے ہوئے اپنی ترقی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ضرور کریں۔کسی پرانے لین دین کی باتیں آپ کے کانوں تک پہنچ سکیں گی لیکن آپ نے اسوقت تک اس کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہونا جب تک براہ راست آپ کو مطلع نہ کیا جائے کیونکہ دوسروں کے تبصرے آپ کو جذباتی بنا سکتے ہیں جس سے آپ میں غم و غصہ بڑھ سکتا ہے۔

آج کسی پرانے جاننے والے سے ملاقات ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی کاروبار میں طویل المعیاد شراکت داری کی پیشکش ہو سکتی ہے۔شام میں اپنے طے شدہ شیڈول کی بجائے کسی باہمی ملاقات کے لئے منعقد کردہ پارٹی یا خاندانی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔اپنے آپ کو متوازن رکھنے کی کوشش ضروری ہوگی۔اپنے کھانے پینے میں ممکنہ احتیاط کرنے میں آپ ہی کا فائدہ ہوگا۔اگر معاملات کسی پیچیدگی کا شکار ہو گئے تو اس سے آپ کے جملہ معاملات تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں۔موجودہ حالات میں اپنے پیاروں کا قرب حاصل کرنے کے لئے آپ کو اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی اس کے بعد ہی کامیابی حاصل کر سکیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button