Tickerآج کا ایشواخبار

جہانگیر اور علی ترین کو تیسری بار ریلیف مل گیا ۔۔۔

لاہور: بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور علی ترین لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جب کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ریاض اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

عدالت نے جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی جب کہ عدالت کا کہنا تھاکہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں کہ کیس بینکنگ کورٹ میں چلانا ہے یاسیشن کورٹ میں۔

جہانگیر ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 14 اپریل کو ایف آئی اے نے نوٹس بھیجا اور تمام ریکارڈ مانگا، اتنی جلدی تمام ریکارڈ دینا ممکن نہیں اس لیے 19 اپریل کو مزید وضاحت کے لیے ایف آئی اےمیں پیش ہوں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button