Tickerآج کا ایشواخبار

ایف آئی آر میں کس بات کا ذکر تک نہیں ؟جہانگیرترین کو کِس کی تلاش؟

لاہور: جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف ایف آئی آر میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکرنہیں۔

لاہور بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف 3 مقدمات ہیں ان میں شوگر مل اور چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی ذکر نہیں ، میرے خلاف 8 سے 10 پرانے معاملات کی آیف آئی آر درج کی گئی ہیں، میں نے سیاست سے کاروبار نہیں بنایا، میں پہلے کاشت کار تھا، پھر بزنس مین اور اس کے بعد سیاستدان بنا، میں انکم ٹیکس دیتا ہوں اور مالی معاملات میں شفاف ہوں، جو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ان میں فرضی کہانی بنائی گئی ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ سوا سال سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا،میری پاکستان میں ایک نیک نامی ہے، میرے خلاف بےبنیاد الزامات لگا کر ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، معلوم نہیں کردار کشی کون کر رہا ہے، لیکن پتا چل جائے گا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button