Tickerاخبارگلوبل ویلیج

مسلم ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات ۔۔۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ متحدہ عرب امارات ۔

ابوظہبی : مسلم ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی متحدہ عرب امارات کے دورے پرابوظہبی پہنچ گئے ۔

وزیر خارجہ کا یہ دورہ ء متحدہ عرب امارات، دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کی ایک کڑی ہے۔ وزیر خارجہ کی اپنے اماراتی ہم منصب سمیت، متحدہ عرب امارات کی دیگر قیادت سے ملاقاتیں دورے کا حصہ ہیں ۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات ، باہمی تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ ، پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقعوں کی دستیابی اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے – وزیر خارجہ، اپنے اس دورہ کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی وزیر خارجہ کے وزٹ شیڈول میں شامل ہے۔

توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے تاریخی ،مذہبی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button