fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

ایف آئی اے کی کارروائی، ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والا ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا

جولائی 22, 2020 | 12:19 صبح

وفاقی تحقیقاتی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی ونگ کی جانب سے کراچی دھوراجی کے علاقے میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران حوالہ ہنڈی کا دوسرا خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک پکڑا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو فنڈز پہنچانے والے ملزم جنید کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک کا کارندہ اور منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر ہے، اس کے ذریعے بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کے سلیپر سیلز کو کراچی میں رقم فراہم کی جا رہی تھی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق رقم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر ہتھیاروں کی خریداری میں استعمال ہوتی تھی، حوالہ ہنڈی کا ایک نیٹ ورک پہلے بھی پکڑا جا چکا ہے، ملزم جنید کے دیگر ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ ہنڈی کا سسٹم چلا رہے ہیں، بھارت سے محمود صدیقی گروپ بذریعہ ای میل کراچی میں ’’را‘‘ کے ملزمان کو ٹاسک دیتے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، ایک کوڈ ورڈ آئی ڈی بھیجی جاتی ہے جسے بتا کر رقم وصول کی جاتی ہے، ملزم جنید کے لیپ ٹاپ، ڈیٹا اسٹویج ڈیوائسز اور دیگر سامان تحویل میں لے لیاہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button