اخبارسب کے لیے سب کچھ

بھائی کوبھائی کادشمن ۔۔۔محمد زبیرکی اسد عمرپرلفظی گولہ باری

کراچی (ویب ڈیسک )مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر اور ان کے ن لیگی بھائی محمد زبیر کے درمیان

ایک بار پھر لفظی گولہ باری شروع ہوگئی ہے۔تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ایک ٹویٹ میں

معاشی ترقی میں اچانک ہونے والی ترقی سے متعلق سوال کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ” ہم نے اپریل 2019 میں ہی بتادیا تھا کہ معاشی ترقی کو اس رفتار پر ڈالنے میں 2 سال لگیں گے”۔اپنے پیغام میں اپریل 2019 میں ہونے والے ایک معاشی اجلاس کا کلپ شامل کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان حکومت کی معیشت کے حوالے سے پہلے دن سے ایک واضح حکمت عملی ہے کہ معیشت کو دیرپا ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے فوری مقبولیت کے فیصلے نہیں کرنے۔ان کے اس پیغام کے جواب میں ان کے سگے بھائی ن لیگ کے سینئر رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دوبدو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے تو اس بارے میں بات نہیں کریں، پھر بھی اگر آپ کی بات ایک منٹ کیلئے مان لیں تو جس اجلاس کا کلپ آپ نے شیئر کیا ہے اس اجلاس کے ٹھیک 15 دن بعد آپ کے کپتان نے آپ کو وزارت خزانہ سے الگ کردیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ آپ کے کپتان کو کچھ سمجھ نہیں اور اسی لیے ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انہیں حکومت چھوڑ کر جانا ہوگا۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دونوں سیاسی مخالف بھائیوں میں کسی معاملے پر بحث نہ ہوئی ہو اکثر و بیشتر ٹویٹر پر ان دونوں بھائیوں کی آپس میں لفظی جنگ دیکھنے کو ملتی ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button