آج کا ایشوسائنس و ٹیکنالوجی

نوجوان سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی،ایک ایک لاکھ انعام کااعلان

سکردو(نیوز ڈیسک) بلتستان یونیورسٹی کے تین نامی گرامی سائنسدان و محققین ڈاکٹر شفقت حسین، ڈاکٹر منور علی عباس اور ڈاکٹر ذاکر حسین قمر کی

محققانہ کاوشوں کو قومی اور مقامی میڈیا میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔علمی و تحقیقی شعبوں سے وابستہ حضرات کی طرف سے حوصلہ افزائی کے

ساتھ ساتھ سراہنے کا عمل بھی جاری ہے۔ بین الاقوامی طور پر حاصل کی گئی کامیابی کو وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد نعیم خان نے نہ صرف سراہا بلکہ حوصلہ افزاء کے طور پر تینوں محققین کیلئے ​​​​​​​ ایک ایک لاکھ نقد رقم کا اعلان بھی کیا۔28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کے نوجوان سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی ہے۔ کم وسائل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی محققانہ روش کو جاری رکھا اور بین الاقوامی معیارِ علم و تحقیق کے دامنِ فہرست میں اپنا نام شامل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی اپنے سائنسدانوں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور توقع رکھتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اِس قسم کی کامیابیوں کو سمیٹ لیں گے۔ واضح رہے کہ تینوں سائنسدانوں کے تحقیقی مقالہ جات بین الاقوامی طور پر معروف اینڈیکس ایچ۔اینڈیکس، آئی۔۰۱ اینڈکس اور ٹوٹل سائٹیشن پر مبنی ریسرچ جرنل پر شائع ہوچکے ہیں۔ اِس معیار کے حامل مقالہ جات کو بین الاقوامی کیمونٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور متعلقہ تحقیق کو حوالہ جاتی صنف میں شمار کیا جاتا ہے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button