fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل کردیا

جولائی 22, 2020 | 12:36 صبح

جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 196 مجرموں کی رہائی سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کا آگاہ کیا کہ مجرمان کو تاحال رہا نہیں کیا گیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کومعطل کیا جائے۔

دوران سماعت جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ فوجی عدالتوں سےٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی، ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں۔

سپریم کورٹ نے 196 مجرموں کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ کیس کی مزید سماعت 24 جولائی کو دوبارہ ہوگی۔

واضح رہے کہ تمام دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ نے 196 سزایافتہ مجرموں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button