آج کا ایشو

یکم جولائی سے ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہونےوالاہے۔۔؟حکومت کا اندرونی پلان سامنے آگیا۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ کرے گی، اس کے اعدادو شمار میڈیا کو مل گئے ہیں ان اعدادوشمار کے مطابق نئے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ان دستاویزات کے مطابق آئندہ بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پرکوئی نیاٹیکس نہ لگانےکی تجویز دی گئی ہے جب کہ تنخواہوں میں اضافے کے لیے47 ارب اضافی رکھے جانے کا امکان ہے۔تنخواہوں اورپینشن کے لیے 95 ارب روپے اضافی مختص کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور پینشن میں اضافے کے لیے 47.7 ارب مختص کیے جانے کا امکان ہے جب کہ پینشن کے لیے بجٹ 527 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے سال قرضو‍ ں پر سود کی مد میں 3105 ارب خرچ ہوں گے اور سبسڈیز پر 501 ارب، گرانٹس پر 994 ارب خرچ ہوں گے۔اس کے علاوہ ڈیفنس سروسز کے لیے 1330 ارب رکھنے کی تجویز ہے

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button