گلوبل ویلیج

شدت پسندوں کا حملہ، 100 افراد ہلاک۔۔رات گئے افسوسناک خبر

برکینا فاسو (مارنیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی شہر میں رات گئے مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔کے مطابق برکینا فاسو کے شہر سولہان میں مسلح شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات حملہ کیا۔ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسلح شدت پسندوں کے حملے میں 100 شہری جان کی بازی ہار گئے ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔افریقی ملک برکینا فاسو کی حکومت نے شدت پسندوں کے حملے میں بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کے سانحے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شدت پسندوں نے گھروں اور مارکیٹوں کو آگ لگادی۔حکومت نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے تاہم اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button