سائنس و ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ سروس معطل، کئی غیر ملکی ویب سائٹس ڈاؤن

اسلام آباد(ویب ڈسیک)انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سی این این سمیت متعدد انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ بھی ڈاؤن ہوگئیں۔خبر ایجنسی کے مطابق انٹرنیٹ ڈاؤن ہونے سے فنانشل ٹائمز، انڈیپینڈنٹ ،نیو یارک ٹائمز، بی بی سی اور بلوم برگ کی نیوز ویب سائٹس سمیت متعدد ویب سائٹ ڈاون ہوگئیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی سے ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک رسائی متاثر ہوئی ہے۔خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ برطانوی حکومت کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہوگیا جبکہ ایمازون کی ویب سائٹ تک رسائی میں بھی مشکل ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button