fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ , 10 فوجی ہلاک ہوگئے۔

جولائی 23, 2020 | 1:29 صبح

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے جنوب مشرقی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک ہوگئے.

حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر گوریلاز کے خلاف آپریشن میں مصروف تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

ہیلی کاپٹر میں 17 اہلکار سوار تھے جس میں سے 10 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ہیلی کاپٹر کو گوریلاز کی طرف سے مار گرانے کی رپورٹس بھی سامنے آئی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے اس سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button