
فغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں حکومتی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے طالبان کو نشانہ بنایا گیا۔
افغان حکام کے مطابق حملے میں طالبان کے چھ کمانڈر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، بڑی تعداد میں طالبان کا اسلحہ و بارود بھی تباہ ہوا۔
دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ افغان فورسز نے فضائی حملے میں شادی کی تقریب اور حملے کے بعد وہاں سے جان بچانے کے لیے بھاگتے لوگوں کو نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افغان شہری جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔