fbpx
گلوبل ویلیج

امارات میں عرب دنیا کا پہلا جوہری پاور پلانٹ

جولائی 23, 2020 | 1:43 صبح

کراچی (نیوز ڈیسک) اس وقت جزیرہ نما عرب پر انتباہی بینرز لہرا رہے ہیں جہاں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے برکہ میں چار ری ایکٹروں میں سے پہلے میں فیول راڈز بھر دئیے ہیں۔ یہ عرب دنیا کا پہلا جوہری پاور پلانٹ ہے۔ تقریباً 388 میل مغرب میں سعودی عرب کنگ عبد العزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی میں اپنا پہلا تحقیقی ری ایکٹر تعمیر کررہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے یورینیم کی افزودگی نہ کرنے یا خرچ ایندھن کو دوبارہ تیار نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس نے عدم پھیلاؤ کے افزودہ پروٹوکول پر بھی دستخط کیے ہیں اور یہاں تک کہ امریکا کے ساتھ انتہائی مرغوب 123 معاہدہ بھی کیا ہے جو سویلین جوہری اجزاء ، مواد اور عملی طریقہ کار یا علم کے دو طرفہ اشتراک کی اجازت دیتا ہے۔ یو اے ای کی طرح سعودی عرب بھی اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ وہ اپنے جوہری عزائم کو سویلین انرجی منصوبوں سے زیادہ نہیں بڑھائیگا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button