fbpx
آج کا ایشواخبار

ن لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں،اعتزاز احسن

جولائی 23, 2020 | 1:50 صبح

سینئر قانون دان اوررہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں،ایک دن حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں اگلے دن خاموش ہوجاتے ہیں.

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا یہ بیان مناسب ہے کہ وہ حکومت نہیں گرانا چاہتے ۔کورونا کے ماحول میں محاذ آرائی کی سیاست نہ ہوتو بہتر ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ نون لیگ میں حکومت کو بھیجنے یا نہ بھیجنے پر کنفیوژن ہے۔ پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت گرانے کا آسان طریقہ بجٹ کی مخالفت تھی ، بجٹ اجلاس میں رانا تنویر جیسے لیگی رکن نہیں آئے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وزیراعظم کو گرفتار کیا جائے انہیں معلوم ہونا چاہئے جب وزیراعظم گرفتار ہوتا ہے تو مارشل لاء لگتا ہے ۔جب ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف گرفتار ہوئے تو ملک میں آمریت آئی تھی ۔ہم چاہتے ہیں حکومت کام کرے یا گھر جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نون لیگی رہنما رات میں کس سے ملاقاتیں کررہے ہیں کچھ معلوم نہیں ۔ایک دن حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں اگلے دن خاموش ہوجاتے ہیں۔ایک انٹرویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ احسن اقبال ،شاہد خاقان اورخواجہ آصف ایک ساتھ بولتے ہیں ایک ساتھ چپ ہوتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button