لمحہ ویب

فردوس عاشق اعوان کی استعمال کردہ زبان عمران خان کی تربیت ہے،قادر مندوخیل

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی قادر خان مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ روزفردوس عاشق اعوان نے ٹی وی پروگرام میں جو رویہ رکھا اس پر پورےایوان کاسرشرم سےجھک گیا۔قادر خان مندوخیل نے مزید کہا کہ جو زبان فردوس عاشق اعوان نے استعمال کی یہ عمران خان کی تربیت ہے، ایک منتخب نمائندے پر حملہ کیا گیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ ہم سب کو اس پر افسوس ہے پورے ایوان کو اس پر افسوس ہے، لیکن اگرکسی فرد نےذاتی فعل کیاہےتومیں اسےزرداری صاحب کی ٹریننگ نہیں کہوں گا، آپ ہر بات پر عمران خان پر کیوں الزام لگاتے ہیں؟علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی بات کرتے ہیں تو پھر گالی نہیں دینی چاہیے، اس دن بھی پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایوان میں گالیاں نکالیں، عمران خان کا قصور یہ ہے کہ اس نے ’اسٹیٹس کو‘ کو چیلنج کیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button