fbpx
اخبارگلوبل ویلیج

کرونا وبا کے دوران، بھارت کے ہسپتالوں میں مریضوں سے زیادتی کے واقعات

جولائی 25, 2020 | 10:25 شام

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سردار پٹیل اسپتال کے کورونا وارڈ میں 19 سالہ نوجوان نے 14 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ لڑکے کا ایک 20 سالہ دوست کی ویڈیو بناتا رہا۔

لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا جس پر جنسی زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ملزمان اور جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کورونا کے مریض تھے اور ایک ہی وارڈ میں زیر علاج تھے۔

قبل ازیں بھارت میں ہی ریاست بہار کے اسپتال انوگرا نارائن مگدھ میں 25 سالہ حاملہ خاتون چیک اپ کے لیے آئیں تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شک ظاہر کرتے ہوئے انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا جہاں دو دن تک طبی عملہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتا رہا تھا۔

بھارت کو پہلے ہی خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک کہا جاتا ہے جب کہ جنسی زیادتوں کے بڑھتے واقعات پر عالمی میڈیا میں ہندوستان کو ریپستان کہا گیا تھا اس کے علاوہ بھارت دنیا بھر میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button