fbpx
آج کا ایشواخبار

جنوبی بلوچستان میں توجہ سڑکیں بنانے پر مرکوز ہے، عاصم سلیم باجوہ

جولائی 26, 2020 | 11:36 صبح

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان میں توجہ سڑکیں بنانے پر مرکوز ہے, سڑکوں سے رابطے بڑھیں گے، سماجی اور اقتصادی ترقی آئے گی۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہوشاب، آواران، خصدار اور بیلہ موٹر ویز سے علاقے کی صورتحال بدلے گی۔

اپنے ایک اور پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے گوادر پورٹ اور کوسٹ لائن کی  ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوادر ایک عالمی شہر اور متحرک بندرگاہ بننے کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ضمن میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button