fbpx
سب کے لیے سب کچھ

حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے میں بڑا قدم، ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں نافذ

یونیسف کے تعاون تیار سسٹم جان بچانے والی ادویات کی مختلف اضلاع میں موجودگی کا ڈیٹا تیار کرے گا

جولائی 28, 2020 | 6:46 شام

لاہور(لمحہ نیوز )حکومت پنجاب نےیونیسف کے تعاون سے ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر  کے ڈیٹا سینٹر (ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈیلیوری یونٹ) میں کامیابی سے نافذ کردیا۔

ڈی جی ہیلتھ آفس لاہور میں ایچ ایل ایم آئی ایس ڈاکٹر ہارون جہانگیر نےسسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔” ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ادویات کے ڈیٹا کوبہترین طریقے سے قابل رسائی بنانے کے لئے میں خلوص دل سے یونیسف، بل میلنڈا گیٹس فاونڈیشن اور کیمونکس انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کرتا ہوں”۔ یہ جدید ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کیمونکس انٹرنیشنل کے توسط سے یونیسف اور بی ایم جی ایف کی تکنیکی اور مالی معاونت سےتیار کیا گیا ہے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی انفارمیشن سسٹم  عالمی ایکشن برائے نمونیا اور اسہال (جی اے پی پی ڈی)   کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن، کوآرڈینیشن  ڈاکٹر ملک محمد صفی نے اس موقع پر کہا کہ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر قیادت اس سسٹم کو ملک بھر میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر  ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈیلیوری یونٹ احمر خان نے بتایا کہ کیمونکس ٹیم کے تعاون سے ایچ ایل ایم آئی ایس ٹیکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا ہے۔ اس نظام کو کیمونکس ٹیم  نے تیار کیا ہے اور اب اس کا انتظام ان کے ادارے نے  سنبھال لیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر منظور ہیلتھ سپیشلسٹ ( ایکٹنگ چیف آف  فیلڈ آپریشن پنجاب ) یونیسف نے پنجاب حکومت کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے کہ ایچ ایل ایم آئی ایس نے صوبائی ایم ایس ڈی اور جنوبی پنجاب کے پانچ ترجیحی  (عالمی ایکشن برائے نمونیا اور اسہال -جی اے پی پی ڈی) اضلاع میں جان بچانے والی لازمی دوائیوں کے اعداد و شمار کو منتقل کردیا ہے۔

کیمونکس انٹرنیشنل کے کنٹری ڈائریکٹر ، ڈاکٹر محمد طارق نے  پبلک ہیلتھ سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے حصول میں طویل سفر کا اجمالی جائزہ پیش کرتے  ہوئے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ پنجاب ، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن، کوآرڈینیشن ، یو ایس ایڈ پاکستان ، یونیسف بل میلنڈا گیٹس فاونڈیشن کا عوامی صحت کی فراہمی کے سلسلے کو ڈیجیٹائز کرنے کے لئے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئےکہا  کہ میری ٹیم پورے ملک کےلئے  ہیلتھ لاجسٹک مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم چلانے کے لئے دستیاب ہے۔ اس تقریب میں حکومت پنجاب ،  پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ پنجاب ،یونیسف ، اور کیمونکس انٹرنیشنل کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام  پر مہمان خصوصی اور دیگرمعاون شرکا کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button