شہر شہر سے

تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے خون کی قلت ، چغتائی ہیلتھ کیئر کیجانب سے خون عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز

لاہور (لمحہ نیوز) وبائی بیماری کے آغاز میں ہی خون کے عطیات دینے والوں میں کمی ہوگئی جس کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کو خون کی فراہمی میں قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تھیلیسیمیا کے مریضوں کو بروقت خون کی منتقلی یقینی بنانے کیلئے چغتائی ہیلتھ کیئر نے لاہورکے مختلف مقامات پر خون عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔اس نیک مقصد کا آغاز لیب کے ہیڈ آفس سے ہواجہاں سی ای او چغتائی ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ایس اے چغتائی نے اپنے خون کا عطیہ دیا۔پاکستان میں ہر دو سیکنڈمیں خون میں منتقلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

آدھے سے زیادہ پاکستانی محفوظ طریقے سے خون کا عطیہ کر سکتے ہیں لیکن صرف پانچ فیصد لوگ خون عطیہ کرتے ہیں جس کیوجہ سے پچانوے فیصد کو بھی اگر خون کی ضرورت ہو تو انہی پانچ فیصد پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ڈاکٹر اے ایس چغتائی کے عطیات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خون کا ایک بیگ تین افراد کی جان بچا سکتا ہے۔انہوں نے چغتائی ہیلتھ کیئر کی جانب سے صحت مند پاکستان کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر عمر چغتائی ڈائریکٹر آپریشنز نے بھی اپنی ٹیم کے دیگر ممبران کے ہمراہ خون عطیہ کیا۔چغتائی ہیلتھ کیئر اس ماہ مختلف مقامات پر موجود کارپوریٹ اداروں میں بھی خون کے عطیات اکھٹے کرنے کی مہم چلائے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button