آج کا ایشو

آج کہاں کہاں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے؟ تفصیلی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔بالائی سندھ میں آند ھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔بدھ کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژ الہ باری کا امکان ہے۔بدھ کے روزکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔بدھ کے روز گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روزصوبہ خیبرپختونخوا دیر، سوات، کو ہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آباد،بونیر،صوابی،مردان ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔بدھ کے روزصوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، تھر پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔ سکھر ، لاڑکانہ، جیکب آباد،خیر پور، کشمور ، گھو ٹکی اور دادو میں شام اور رات کے دوران گرد آلود ہوا ئیں / آند ھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روزصوبہ پنجاب بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لئہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جبکہ خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حا فظ آباد، میانوالی ،سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اورقصور میں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔بدھ کے روز صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کوہلو، سبی، بارکھان اور ژوب اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواو َں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:خا نیوال 54، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکلالہ 19)،ڈی جی خان 33، اسلام آباد (سٹی 22، سیدپور 18، بوکڑہ 07، گولڑہ 06)،بہاولنگر 24، ملتان (سٹی 43، ائر پو رٹ 26) ،بہاولپور (،ائر پورٹ 15 ،سٹی 11)سا ہیوال 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، مری 04،بھکر 02، لئہ 01، کشمیر:راولاکوٹ 20،کوٹلی 08، مظفرآباد(ایئر پورٹ 07، سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 03،خیبر پختونخوا:ڈی آئی خان 28،بالاکوٹ 07، کاکول ،02 ،سیدو شریف،بنوں 03،مالم جبہ 02، گلگت بلتستان:بگروٹ 02 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دادو، شہید بینضیر آباد ا ورجیکب آباد میں45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button