fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

ہماری آپریشنل تیاریاں امن کو یقینی بنانے کےلیے ہیں، آرمی چیف

جولائی 28, 2020 | 7:29 شام

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری آپریشنل تیاریاں امن کو یقینی بنانے کےلیے ہیں، کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف الخالد ٹینک آرمرڈ کور رجمنٹ سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ٹینک چین اور یوکرائن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، تقریب کے دوران الخالد ٹینک کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہماری آپریشنل تیاریاں امن کو یقینی بنانے کےلیے ہیں، کسی بھی اشتعال انگیزی کی صورت میں پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

آرمی چیف نے ہتھیاروں کی تیاری میں ایچ آئی ٹی کی خدمات کو سراہا، اور کہا کہ موجودہ سیکورٹی ماحول میں مقامی سطح پر ہتھیاروں کی تیاری ناگزیر  ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الخالد ٹینک ان فارمیشنز کےحوالے کیا جائے گا جن کا جنگ میں فیصلہ کن کردار ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button