fbpx
آج کا ایشواخبار

صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نے کراچی، حیدرآباد کوتباہ کردیا، مصطفیٰ کمال

جولائی 28, 2020 | 7:59 شام

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں نےکراچی اور حیدرآباد کو تباہ کردیا ہے، حیدرآباد کا انفرااسٹرکچر موئن جودڑو کے مناظر پیش کر رہا ہے۔

چیئرمین پی ایس پی نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نہ کرے حیدرآباد میں کراچی جیسی بارش ہو۔ دعووں، تقریروں  اور پریس کانفرنس کرنے سے حیدرآباد ٹھیک نہیں ہوگا۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے موجودہ حکمرانوں کوبدل دیں۔ حکمرانوں نے بنیادی سہولتوں سے عوام کو محروم رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button