لمحہ ویب

نویں اور گیارہویں کے امتحانات کب ہونگے ؟ وزیر تعلیم نے حتمی فیصلہ کرلیا

کراچی ویب ڈیسک) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں 9 ویں 11ویں کے امتحانات اگست میں لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کلاس 9ویں اور 11ویں کےامتحانات کی
تاریخ پر غور کیا گیا۔جولائی میں 10ویں جماعت کے بعد 9 ویں کے امتحانات اور 11ویں کےامتحانات 12ویں جماعت کے فوری بعد اگست میں لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیئے جائیں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ امتحانات کے45 روزکےبعدپہلےمرحلےمیں 10ویں،12ویں کےنتائج کااعلان کیاجائےگا جبکہ 9ویں،11ویں کےنتائج ان دونوں کلاسزکے نتائج کے بعد اعلان کیے جائیں گے۔میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد لیے جائیں گے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریکٹیکل امتحانات اپنےاپنے اسکولزاور کالجز میں ہی ہوں گے اور اختیاری مضامین میں فیل طالبعلم کو پاسنگ مارکس دیےجائیں گے جبکہ لازمی مضامین کےمارکس اختیاری مضامین کےمارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button