لمحہ ویب

پتنگ بازی سے کمسن بچے کی ہلاکت کے بعد پولیس نے اہم قدم اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک )سٹی ڈویژن پولیس نے انسداد پتنگ بازی و فروشی اور ہوائی فائرنگ کے انسداد کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کردی ہے۔

ایس پی سی ٹی حسن جہانگیر کے مطابق پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے مساجد میں اعلانات اور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے۔مساجد میں اعلانات کے ساتھ ڈور ٹو ڈور پتنگ بازی کے عادی ریکارڈیافتہ افراد کو پتنگ بازی کے نقصانات اور قانون میں اسکی سزا سے مطلع کیا جا رہا ہے۔سٹی ڈویژن کے تمام تھانہ جات کی سطح پر انسداد پتنگ بازی و فروشی کے حوالہ سے کریک ڈاون جاری ہے۔پتنگ بازی کے کنٹرول کے حوالہ سے تھانہ جات کی سطح پر ٹیمیں تشکیل کاروائیاں تیز کردی گئیں ہیں۔پتنگ بازی کے انسداد کے لیے بلند عمارتوں پر چڑھ کر نگرانی کی جارہی ہے۔والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں یہ کھیل کئی معصوم لوگوں کی جان لے چکا ہے۔عوام الناس پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے متعلقہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔پتنگ بازی اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں سے متعلق اطلاع دینے والے کو انعام دیا جائے گا اور اسکا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔پتنگ بازوں اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button