fbpx
اخبارسب کے لیے سب کچھ

وزیراعلیٰ سندھ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا پلان طلب کرلیا

جولائی 28, 2020 | 8:10 شام

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں سڑکوں اور نالوں کے ڈیزائن درست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان علاقوں کا تفصیلی پلان طلب کرلیا، جہاں گھروں میں پانی گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہیے، جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اور اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ شہر میں جن سڑکوں اور نالوں کے ڈیزائن درست نہیں انکو ٹھیک کریں، مجھے ان علاقوں کا تفصیلی پلان چاہئے، جہاں گھروں میں پانی گیا ہے، مجھے شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ہر سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگاؤں گا، مجھے واٹر بورڈ، ایس ایس ڈبلیو ایم اے، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے بہترین انجنیئرز کی مشاورت سے پلان چاہیے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button